66 views
ایک مسئلہ حل فرما دیں سوال: نالی میں بہنے والا پانی ناپاک ہوتا ہے اور ایک جگہ جمع ہو جاتا ہے اور زمین اسے جذب کر لیتی ہےاس نالی میں بدبو دینا یا پھر رنگ کا بدل جانا ایسا کچھ نہیں ہےتو اگر اس جگہ کو کھودا جائے اور مٹی میں تری بھی ہو تو کیا وہ مٹی ناپاک ہوگا
asked Jan 6 in طہارت / وضو و غسل by Samar khan

1 Answer

Ref. No. 2766/45-4308

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ ۔ اگر مذکورہ زمین کچی ہے جو پانی کو جذب کر لیتی ہے تو خشک ہو جانے کے بعد اگر نجاست کا اثر زائل ہو جائے تو زمین پاک شمار کی جائے گی، لیکن اگر زمین میں تری ہو جیسا کہ سوال میں مذکور ہے تو زمین ناپاک ہے۔

ومنہا الجفاف وزوال الأثر الأرض تطہر بالیس وذہاب الاثر للصلوۃ لا لتیمم، ہکذا في الکافی، ولافرق بین الجفاف بالشمس والنار والریح والظل‘‘ (الفتاوی الہندیۃ: ج ٢، ص: ١٣٠)

 واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jan 11 by Darul Ifta
...