30 views
ہم ایی  تنہائی میں  نہیں ملے ، جس میں ہمبستری کرسکیں،  ہم ایک عوامی جگہ پر اکیلے ڈنر کرنے گئے تھے، اور جب گھر چھوڑنے گیاتھاتب سیڑھیوں پر اکیلے تھے، لیکن رکے نہیں تھے، اور گھر میں اکیلے بیٹھےتک بھی   دروازہ کھلا تھا۔ اور گھر میں سب موجود تھے۔ اور شادی ہال دلہن روم میں 7 یا 8 منٹ کے لئے اکیلے بیٹھے تھے دروازہ بند تھا، لیکن کنڈی نہیں لگی تھی اور یہ ڈر تھا کہ کبھی بھی کوئی اسٹیج کے لئے بلانے آجائے گا، اور شاید بیوی حالت حیض میں تھی۔ نبیل صابر
asked Jan 12 in طلاق و تفریق by Nabeel Sabir

1 Answer

Ref. No. 2776/45-4345

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ بشرط صحت سوال بظاہر سوال مذكور میں تمام ذکر کردہ صورتیں خلوت صحیحہ کے ثبوت کے لئے مانع معلوم ہوتی ہیں، اگر واقعی عورت حالت حیض میں تھی تو بلا شبہ خلوت  ثابت نہیں ہوگی، لہٰذا بہتر یہ ہے کہ اس بات کی تحقیق کرلی جائے تبھی خلوت صحیحہ کے ثبوت اور عدم ثبوت پر یقین کریں۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jan 25 by Darul Ifta
...