125 views
کیا وضو میں سر کا مسح کرنے کے لئے نیا پانی لینا ضروری ہے ؟؟ اگر کسی شخص نے مسح کرنے کے لئے نیا پانی نہیں لیا اور دونوں ہاتھوں کو کہنیوں تک دھونے کے بعد ایسے ہی مسح کر لیا تو وضو ہوگا یا نہیں ؟؟
asked Jan 13 in طہارت / وضو و غسل by MEHTAB ALAM

1 Answer

Ref. No. 2777/45-4327

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ دونوں ہاتھوں کو کہنیوں تک دھونے کے بعد اگر  ہاتھ پر تری باقی ہو تو اس سے سر کا مسح کرنا کافی ہوگا، سر کے مسح کے لئے نیا پانی لینا ضروری نہیں ہے۔ البتہ سر کے مسح کے لئے نیا پانی لینا سنت ہے۔

  عن الربیع ان النبی صلی اللہ علیہ وسلم مسح براسہ من فضل ماء کان فی یدہ(ابوداؤد

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jan 17 by Darul Ifta
...