30 views
السلامُ علیکُم ورحمةالله برکاتہ مفتی صاحب.   فرض نماز یا وتر کی نماز میں سورہ فاتحہ کی آیت کا جزو "ایاک نعبدوایاک" کو صحیح تلفظ تجوید سے ادا نہ کرنے کی وجہ سے کئی مرتبہ دوہراکر  صحیح پڑھے تو کیا ایسی صورت میں سجدہ سہو واجب ہوگا ؟
اسی طرح التحیّات میں "التحیّات" لفظ صحیح تلفظ سے ادا نہ تو اس کو کئ مرتبہ دوہرا کر صحیح تجوید کے ساتھ پڑھنے سے
? کیا سجدہ سہو واجب ہوگا
asked Jan 16 in متفرقات by Shabab Ahmad

1 Answer

Ref. No. 2784/45-4343

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ فرض نماز میں اس طرح کسی آیت کو بار بار دوہرانا پسندیدہ نہیں ہے، تاہم اس کی وجہ سے سجدہ سہو واجب نہ ہوگا خاص طور پر جبکہ تصحیح تلفظ مقصود ہو۔ اسی طرح التحیات میں بھی صحیح پڑھنے کی غرض سے اعادہ کرنے میں حرج نہیں ہے تاہم اس سے سجدہ سہو واجب نہ ہوگا۔  

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jan 21 by Darul Ifta
...