46 views
مسبوق ثنا کب پڑھے؟
(۱۹)سوال: امام کے پیچھے دو رکعت چھوٹ گئی تو جب اپنی رکعت پڑھے گا تو فاتحہ سے پہلے ثنا پڑھے گا یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد اقتدار، نیپال
asked Jan 18 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللہ التوفیق: اگر مقتدی نے امام کو قیام کی حالت میں پایا اور امام قرأت نہیں کررہاہے تو مقتدی ثنا پڑھ کرامام کے پیچھے خاموش کھڑا رہے۔ اور امام کے ساتھ نماز پڑھتارہے۔ پھر امام کے سلام پھیرنے کے بعد اپنی چھوٹی رکعت ادا کرنے کے لیے کھڑا ہو تو تعوذ وتسمیہ اور قرات سے شروع کرے، اور ثنا نہ پڑھے۔
’’(منہا) أنہ إذا أدرک الإمام في القراء ۃ في الرکعۃ التي یجہر فیہا، لا یأتي بالثناء‘‘(۱)
’’فقلنا: بأن المسبوق یأتي بالثناء متی دخل مع الإمام في الصلاۃ، حتی یقع الثناء في محلہ، وہو ما قبل أداء الأرکان، واعتبرنا الحکم فیما أدرک،  وفیما یقضی في حق القراء ۃ، فجعلنا ما أدرک آخر صلاتہ وما یقضی أول صلاتہ،  فیجب القراء ۃ علیہ  فیما یقضی؛ لأن القراء ۃ رکن لا تجوز الصلاۃ بدونہا‘‘(۲)

(۱) جماعۃ من علماء الہند، الفتاوی الھندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ: الباب الخامس في الإمامۃ، الفصل السابع في المسبوق واللاحق‘‘: ج ۱، ص: ۱۴۸۔
(۲) المحیط البرھاني في الفقہ النعماني، ’’کتاب الصلاۃ: الفصل الثالث والثلاثون: المسبوق واللاحق‘‘: ج ۳، ص: ۱۱۵۔)

 

فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص47

 

answered Jan 20 by Darul Ifta
...