31 views
کچھ خواتین کو پیڈ سے خارش ہوتی ہے اور کچھ خواتین بیٹھ کر زیادہ دیر تک پیڈ استعمال نہیں کر سکتیں اور جلد کے کچھ مسائل پیدا ہو جاتے ہیں، تو ایسی صورت میں آج  کل جو حیض والے کپ شروع ہوئے ہیں ان کا  استعمال کیا جا سکتا ہے؟ براہ کرم جلد از جلد جواب دیں۔جزاک اللہ خیرا،
asked Jan 19 in بدعات و منکرات by Fasahat

1 Answer

Ref. No. 2788/45-4341

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ حیض کے خون کو جذب کرنے اور کپڑے کو خون سے آلودہ ہونے سے بچانےکے لئے ، حیض والے کپ کے استعمال میں کوئی حرج نہیں ہے، اس میں آسانی ہے اور زیادہ صفائی کا خیال رکھاگیاہے تو شرعا اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہوگا۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jan 21 by Darul Ifta
...