28 views
بنا کی صورت میں فوت شدہ رکعت کا اعادہ کرے گا یا نہیں؟
(۲۶)سوال: جماعت میں مقتدی کو حدث ہوگیا وہ وضو کے لیے چلا گیا اتنے میں امام نے ایک رکعت پڑھ لی تو اسی رکعت کا اعادہ کرے گا یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد دلشاد قاسمی، قنوج
asked Jan 20 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: اسی رکعت کو امام کے سلام پھیرنے کے بعد پڑھے شرط یہ ہے کہ کوئی مانع نہ پایا گیا ہو اور اگر وضو کرنے جاتے وقت بات وغیرہ کرلی تو از سر نو نماز پڑھے۔(۱)

(۱) من سبقہ حدث توضأ وبنی … حتی إذا سبقہ الحدث ثم تکلم، أو أحدث متعمداً، أو قہقہ، أو أکل، أو شرب، أو نحو ذلک، لا یجوز لہ البناء۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ: الباب السادس في الحدث في الصلاۃ‘‘: ج ۱، ص: ۱۵۲، ۱۵۳، مکتبہ فیصل دیوبند)۔
 

فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص55

answered Jan 20 by Darul Ifta
...