18 views
قعدہ اخیرہ میں جان بوجھ کر حدث کردے تو کیاحکم ہے؟
(۲۷)سوال: ایک شخص قعدہ اخیرہ میں سلام سے پہلے جان بوجھ کر اپنے اوپر حدث لاحق کردے تو اس شحص کا کیا حکم ہے اور اس کی نماز ہوئی یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: جمیل احمد، مہاراشٹر
asked Jan 20 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:  قعدہ اخیرہ میں سلام سے پہلے عمداً حدث لاحق کردیا یعنی حدث کرکے نماز سے باہر نکلا تو فرض ساقط ہو جائے گا لیکن نماز واجب الاعادہ ہوگی اور اگر غیر اختیاری طور پر حدث لاحق ہوگیا تو بنا درست ہے۔(۱)

(۱) منہا الخروج بصنعہ کفعلہ المنافي لہا بعد تمامہا وإن کرہ تحریماً والصحیح أنہ لیس بفرض اتفاقاً قالہ الزیلعي وغیرہ وآثرہ المصنف وفي المجتبیٰ وعلیہ المتون۔ (الحصکفي، الدرالمختار مع رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب الوتر والنوافل، مطلب في القنوت للنازلۃ‘‘: ج ۱، ص: ۴۴۸)۔
 

فتاویٰ دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص56

answered Jan 20 by Darul Ifta
...