15 views
شہادت کی انگلی کو حرکت دینے سے کیا نماز فاسد ہو جاتی ہے؟
(۷)سوال: ایک صاحب اس بات کے مدعی ہیں کہ نماز میں تشہد کے وقت شہادت کی انگلی اٹھانے سے نماز فاسد ہو جاتی ہے اس مسئلہ کی کیا حقیقت ہے اور شہادت کی انگلی اٹھانا حدیث یا قرآن سے ثابت ہے یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: عبد الحق، جموں کشمیر
asked Jan 21 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: مذکورہ صورت میں تشہد پڑھتے وقت ’’أن‘‘ پر شہادت کی انگلی اٹھانا اور ’’إلا اللّٰہ‘‘ پر گرا دینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے، جو مسنون ہے اس کے  خلاف کرنے والے کا قول بالکل غلط ہے۔
’’کان عبد اللّٰہ بن عمر رضي اللّٰہ عنہ إذا جلس في الصلاۃ وضع یدیہ علیٰ رکبتیہ وأشار بإصبعہ وأتبعہا بصرہ، ثم قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: لہی أشد علی الشیطان من الحدید، یعني السبابۃ‘‘(۱)
’’أن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم کان یشیر بأصبعہ إذا دعا، ولا یحرکہا‘‘(۲)

(۱) أخرجہ أحمد بن حنبل، في مسندہ، ’’مسند عبداللّٰہ بن عمر‘‘: ج ۱۰، ص: ۲۰۴، رقم: ۶۰۰۰۔
(۲) أخرجہ أبوداود، في سننہ، ’’کتاب الصلاۃ: باب الإشارۃ في التشہد‘‘: ج ۱، ص: ۱۴۲، رقم:۹۸۹)۔

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص73

 

answered Jan 21 by Darul Ifta
...