26 views
شراب یا پیشاب کی شیشی جیب میں رکھ کر نماز پڑھنا:
(۸)سوال: اگر کوئی شخص شیشی کے اندر شراب یا پیشاب بند کر کے رکھے ہوئے ہو اور پھر اسی حالت میں نماز پڑھتا ہے، تو نماز درست ہوگی یا نہیں؟ حالاں کہ وہ بند ہے۔
فقط: والسلام
المستفتی: محمد سعید، دہلی
asked Jan 21 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: صورت مسئولہ میں شراب یا پیشاب کی شیشی کے جیب میں موجود ہونے کی وجہ سے اس کی نماز درست نہیں ہوئی، اعادہ ضروری ہوگا۔
’’بخلاف ما لو حمل قارورۃ مضمومۃ فیہا بول فلا تجوز صلاتہ لأنہ في غیر معدنہ کما في البحر عن المحیط‘‘(۳)
’’رجل صلی وفي کمہ قارورۃ فیہا بول لا تجوز الصلاۃ سواء کانت ممتلئۃ أو لم تکن لأن ہذا لیس في مظانہ ومعدنہ‘‘(۴)

(۳) ابن عابدین، الدرالمختار مع رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ:  باب شروط الصلاۃ‘‘: ج ۲، ص: ۷۴، زکریا دیوبند۔
(۴) جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیہ، ’’ومما یتصل بذلک مسائل تحت شروط الصلاۃ‘‘: ج ۱، ص: ۱۲۰۔

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص74

 

answered Jan 21 by Darul Ifta
...