15 views
نماز فجر کے دوران طلوع آفتاب ہوگیا تو، نماز درست ہوئی یا نہیں؟
(۲۱)سوال: زید فجر کی فرض نماز ایک رکعت پڑھ چکا تھا دوسری رکعت میں قرأت کر رہا تھا کہ مائک سے اعلان ہوا کہ فجر کا وقت ختم ہوگیا ہے مگر پھر بھی زید نے اپنی رکعت پوری کرلی نماز ہوئی یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: عبداللہ، بمبئی
asked Jan 21 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: نماز فجر کے دوران طلوع آفتاب کی وجہ سے نماز باطل ہو گئی بعد میںاس کی قضاء لازم ہے۔
’’عن عقبۃ بن عامر الجہني یقول: ثلاث ساعات کان رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ینہانا أن نصلی فیہن أوأن نقبر فیہنّ موتانا: حین تطلع الشمس بازغۃ حتی ترتفع الخ۔‘‘(۲)
’’قولہ بخلاف الفجر أي فإنہ لا یؤدي فجر یومہ وقت الطلوع، لأن وقت الفجر کلّہ کامل فوجبت کاملۃ فتبطل بطروِّالطلوع الذي ہو وقت فساد‘‘(۱)
’’لا یتصور أداء الفجر مع طلوع الشمس عندنا حتی لو طلعت الشمس وہو في خلال الصلاۃ تفسد صلاتہ عندنا‘‘(۲)
(۲) أخرجہ مسلم، في صحیحہ، ’’کتاب المساجد و مواضع الصلاۃ، باب: الأوقات التي نہی عن الصلاۃ فیہا‘‘: ج ۱، ص: ۲۷۶، رقم: ۸۳۱، نعیمیہ دیوبند۔)
(۱) ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ‘‘: ج ۲، ص: ۳۳، زکریا۔)
(۲) الکاساني، بدائع الصنائع في ترتیب الشرائع، ’’کتاب الصلاۃ: بیان الوقت المکروہ‘‘: ج ۱، ص: ۳۲۹، زکریا۔
)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص87

 

answered Jan 21 by Darul Ifta
...