22 views
کتنے مال کے نقصان پر نماز توڑنے کی اجازت ہے؟
(۳۰)سوال: کتنے مال کے نقصان پر نماز توڑ دینے کی اجازت ہے اور کتنے مال کے نقصان پر توڑنا واجب ہے اور نماز توڑ کر مال نہ بچانے پر گناہگار ہوگا یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: امیرالدین، گورکھپور
asked Jan 21 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: اگر اتنے مال کا نقصان لازم آرہا ہوکہ مالک اس کو بآسانی برداشت نہیں کرسکتا؛ بلکہ اس کو تکلیف ہوگی، تو شرعاً نماز توڑنے کی رخصت واجازت ہے اور جس کو برداشت کرنے میں کوئی تکلیف نہ ہو جیسے آج کے دور میں ایک دو روپیہ، تو اجازت نہ ہوگی۔(۱)
(۱) یقطعہا لعذر إحرازاً لجماعۃ کما لوندت دابتہ أو فار قدرھا أو خاف ضیاع درہم من مالہ، … لم یفصل في الکتاب بین المال القلیل والکثیر، وعامۃ المشایخ قدروہ بدرہم۔ (الحصکفي، رد المحتار علی الدرالمختار، ’’کتاب الصلاۃ: باب إدراک الفریضۃ‘‘: ج۲، ص: ۵۰۳، ۵۰۴)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص95

answered Jan 21 by Darul Ifta
...