25 views
عورت کے محاذات میں نماز:
(۳۱)سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں:
حرم شریف وغیرہ میں بعض مرتبہ عورت و مرد ایک ساتھ نماز پڑھتے ہیں تو اگر عورت مرد کے مقابل میں کھڑی ہو اور دونوں کی نماز بھی ایک ہی ہو، تو کیا مرد کی نماز اس سے فاسد ہوجاتی ہے؟ کیا محرم اور غیر محرم کے اعتبار سے کوئی فرق ہوگا؟
فقط: والسلام
المستفتی:زید، عادل آباد
asked Jan 21 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: اگر کوئی مرد کسی عورت کے دائیں بائیں یا پیچھے اس کی سیدھ میں نماز پڑھے اور وہاں درج ذیل شرائط پائی جائیں تو مرد کی نماز فاسد ہوجائے گی، اگرچہ وہ عورت اس کی محرم ہو، وہ شرائط یہ ہیں۔
(۱) وہ عورت مشتہات ہو، یعنی ہم بستری کے قابل ہو خواہ بالغ ہو یا نہ ہو، بوڑھی ہو یا محرم، سب کا حکم یہی ہے۔
(۲) دونوں نماز میں ہوں، یعنی ایسا نہ ہو کہ ایک نماز میں ہے اور دوسرا نماز میں نہیں ہے۔
(۳) مرد کی پنڈلی، ٹخنہ یا بدن کا کوئی بھی عضو عورت کے کسی عضو کے مقابلہ میں آرہا ہو۔
(۴) یہ سامنا کم از کم ایک رکن (تین تسبیح پڑھنے کے بقدر) تک برقرار رہا ہو۔
(۵)یہ اشتراک مطلق نماز (رکوع سجدے والی نماز) میں پایا جائے، یعنی نمازِ جنازہ کا یہ حکم نہیں ہے۔
(۶)دونوں کی نماز ایک ہی قسم کی ہو، یعنی مرد وعورت دونوں ایک ہی امام کی اقتدا میں نماز پڑھ رہے ہوں۔
(۷)تحریمہ دونوں کی ایک ہو، یعنی برابر میں نماز پڑھنے والی عورت نے برابر والے مرد کی اقتدا کی ہو یا دونوں نے کسی تیسرے آدمی کی اقتدا کی ہو۔
(۸)عورت میںنماز صحیح ہونے کی شرائط موجود ہوں، یعنی عورت پاگل یا حیض ونفاس کی حالت میں نہ ہو۔
(۹) مرد وعورت کے نماز پڑھنے کی جگہ سطح کے اعتبار سے برابر ہو، یعنی اگر سطح میں آدمی کے قد کے بقدر فرق ہو، تو محاذات کا حکم نہ ہوگا۔
(۱۰) دونوں کے درمیان کوئی حائل نہ ہو، یعنی دونوں کے درمیان ایک انگلی کے برابر موٹی اور سترے کی مقدار اونچی کوئی چیز یا ایک آدمی کے کھڑے ہونے کے بقدر فاصلہ نہ ہو۔
(۱۱) مردنے اپنے قریب آکر کھڑی ہونے والی عورت کو اشارے سے وہاں کھڑے ہونے سے منع نہ کیا ہو، اگر اشارہ کیا ہو پھر بھی عورت مرد کے برابر میں کھڑی رہی، تواب مرد کی نماز فاسد نہ ہوگی۔
(۱۲) اور امام نے مرد کے برابر میں کھڑی ہوئی عورت کی امامت کی نیت بھی کی ہو۔
اگر مذکورہ شرائط پائی جائیں تو ایک عورت کی وجہ سے تین مردوں (دائیں بائیں جانب والے دو مردوں کی اور عورت کی سیدھ میں پیچھے ایک مرد) کی نماز فاسد ہوجائے گی۔
’’محاذاۃ المرأۃ الرجل مفسدۃ لصلاتہ ولہا شرائط: (منہا) أن تکون المحاذیۃ مشتہاۃً تصلح للجماع ولا عبرۃ للسن وہو الأصح … (ومنہا) أن تکون الصلاۃ مطلقۃً وہي التي لہا رکوع وسجود … (ومنہا) أن تکون الصلاۃ مشترکۃً تحریمۃً وأدائً … (ومنہا) أن یکونا في مکان واحد … (ومنہا) أن یکونا بلا حائل … وأدنی الحائل قدر مؤخر الرحل وغلظہ غلظ الأصبع والفرجۃ تقوم مقام الحائل وأدناہ قدر ما یقوم فیہ الرجل، کذا في التبیین۔ (ومنہا) أن تکون ممن تصح منہا الصلاۃ … (ومنہا) أن ینوی الإمام إمامتہا أو إمامۃ النساء وقت الشروع  لا بعدہ… (ومنہا) أن تکون المحاذاۃ في رکن کامل … (ومنہا) أن تکون جہتہما متحدۃ … ثم المرأۃ الواحدۃ تفسد صلاۃ ثلاثۃ : واحد عن یمینہا وآخر عن یسارہا، وآخر خلفہا، ولا تفسد أکثر من ذلک، ہکذا في التبیین، وعلیہ الفتوی، کذا فی التتارخانیۃ۔ والمرأتان صلاۃ أربعۃ: واحد عن یمینہما وآخر عن یسارہما وإثنان خلفہما بحذائہما،وإن کن ثلاثا، أفسدت صلاۃ واحد عن یمینہن، وآخر عن یسارہن، وثلاثۃ خلفہن إلی آخر الصفوف وہذا جواب الظاہر۔ ہکذا في التبیین‘‘(۱)
’’ومحاذاۃ المشتہاۃ‘‘ بساقہا وکعبہا في الأصح ولو محرما لہ أو زوجۃ اشتہیت، ولو ماضیا کعجوز شوہاء في أداء رکن عند محمد أو قدرہ عند أبي یوسف ’’في صلاۃ‘‘ ولو بالإیماء ’’مطلقۃ‘‘ فلا تبطل صلاۃ الجنازۃ إذ لا سجود لہا ’’مشترکۃ تحریمۃ‘‘ باقتدائہما بإمام أو اقتدائہا بہ ’’في مکان متحد‘‘ ولو حکما بقیامہا علی ما دون قامۃ ’’بلا حائل‘‘ قدر ذراع أو فرجۃ تسع رجلا ولم یشر إلیہا لتتأخر عنہ، فإن لم تتأخر بإشارتہ فسدت صلاتہا لا صلاتہ، ولا یکلف بالتقدم عنہا لکراہتہ ’’و‘‘ تاسع شروط المحاذاۃ المفسدۃ أن یکون الإمام قد ’’نوی إمامتہا‘‘ فإن لم ینوہا لا تکون فی الصلاۃ، فانتفت المحاذاۃ‘‘(۱)
(۱) جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ: الباب الخامس في الإمامہ، الفصل  الخامس في بیان مقام الامام والمأموم‘‘: ج۱، ص: ۱۴۷،مکتبہ فیصل دیوبند۔)
(۱) حسن بن عمار الشنبلالي، حاشیہ الطحطاوي علی مراقي الفلاح، ’’باب مایفسد الصلاۃ‘‘: ص: ۳۲۹-۳۳۱۔)  و ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: باب الامامہ‘‘: ج۲، ص: ۳۱۶۔)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص96

answered Jan 21 by Darul Ifta
...