19 views
نماز میں سلام علیکم کہنا:
(۳۹)سوال: امام السلام علیکم کے بجائے نماز میں سلام علیکم کہتا ہے اس کا کیا حکم ہے؟ نماز درست ہوگئی یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد مرسلین، گنگوہ
asked Jan 21 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: نماز درست ہوگئی لیکن امام کو اس کی عادت نہ بنانی چاہئے، لفظ صحیح ادا کرنا چاہئے صحیح لفظ السلام علیکم ورحمۃ اللہ ہے۔(۲)
(۲) الأفضل فیہما بعدہ قائلاً السلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ ہو السنۃ۔ (الحصکفی، الدر المختار مع رد المحتار،’’باب صفۃ الصلاۃ‘‘ج ۲، ص: ۲۴۰، ۲۴۱)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص104

answered Jan 21 by Darul Ifta
...