14 views
کلائی کھلی ہوئی حالت میں پڑھی گئیں نمازوں کا حکم:
(۴۱)سوال: ایک عورت اپنے گھر میں نماز پڑھتی ہے اور اس کی نماز میں کلائی کھلی ہوئی ہے، گھر میں صرف محرم رہتے ہیں غیر محرم کوئی نہیں آتا اس کی نماز ہوگی یا نہیں؟ اگر نماز نہیں ہوگی تو اس کی قضا کب سے کرے گی وہ یہ سمجھ کر نماز پڑھ رہی ہے کہ یہاں کوئی غیر محرم نہیں آتا؟فقط: والسلام
                                المستفتی: محمد راشد، مظفرنگر
asked Jan 22 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: تنہائی میں اور محرم کے سامنے بھی ستر چھپانا لازم ہے اس لیے صورت مسئولہ میں جب کہ ستر کا حصہ کھلا ہوا ہے تو نماز نہیں ہوئی جلد از جلد ان نمازوں کی قضا کرلیں جتنی نمازیں اس حالت میں پڑھی ہیں کہنی چھپانی بھی لازم ہے خواہ دوپٹے ہی سے چھپائیں۔(۱)

(۱) وبدن الحرۃ عورۃ إلا وجہہا وکفیہا وقدمیہا۔ (ابن نجیم ، البحرالرائق شرح کنز الدقائق، ج۱، ص: ۴۶۸، زکریا دیوبند)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص106

 

answered Jan 22 by Darul Ifta
...