22 views
عمل کثیر کی تعریف کیا ہے؟
(۴۴)سوال: عمل کثیر کی تعریف کیا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: قاری سعید عالم صاحب ، میرٹھ
asked Jan 22 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: کوئی ایسا کام کرنا جس سے دیکھنے والے کو یہ یقین ہو کہ یہ شخص نماز نہیں پڑھ رہا ہے عمل کثیر کہلاتا ہے۔ یہ ہی قول عام مشائخ کا ہے اور مفتی بہ ہے اور احتیاط کے قریب ہے۔
’’فیہ أقوال خمسۃ، أصحہا مالا یشک بسببہ الناظر من بعید في فاعلہ أنہ لیس فیہا وإن شک أنہ فیہا أم لا فقلیل الخ‘‘(۱)
’’قولہ: وفیہ أقوال … صححہ في البدائع، وتابعہ الزیلعي والولوالجي وفي المحیط  أنہ الأحسن۔  وقال الصدر الشہید: إنہ الصواب۔ وفي الخانیۃ والخلاصۃ: إنہ اختیار العامۃ۔ وقال في المحیط وغیرہ: رواہ الثلجی عن أصحابنا ۔ حلیہ …  قولہ: ما یشک، أي عمل لا یشک: أي بل یظن ظناً غالباً ‘‘ (شرح المنیۃ … والناظر فاعل یشک ، والمراد بہ من لیس لہ علم بشروع المصلي بالصلاۃ کما في الحلیۃ والبحر‘‘ (أیضاً)
’’والثالث أنہ لو نظر إلیہ ناظر من بعید، إن کان لا یشک أنہ في غیر الصلاۃ فہو کثیر مفسد  وإن شک  فلیس بمفسد وہذا ہو الأصح،  ہکذا في التبیین وہو أحسن، کذا في محیط السرخسي وہو اختیار العامۃ، کذا في فتاوی قاضي خان والخلاصۃ‘‘(۱)

(۱)الحصکفي ، الدر المختار مع رد المحتار، ’’باب ما یفسد الصلاۃ وما یکرہ فیہا‘‘: ج ۲، ص: ۳۸۵۔)
(۱) جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’النوع الثاني في الأفعال المفسدۃ للصلاۃ‘‘: ج ۱، ص: ۱۶۰۔)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص108

 

answered Jan 22 by Darul Ifta
...