13 views
نماز کی حالت میں پیشاب کے قطرات آئے  تو نماز درست ہوئی یا نہیں؟
(۴۷)سوال: زید نماز پڑھ رہا تھا پہلی رکعت سکون سے پڑھ لی دوسری رکعت میں بحالت سجدہ پیشاب کے دو تین قطرے آئے اور اکثر ایسا ہوتا رہتا ہے اس نے وضو نہیں کیا اور نماز پوری کرلی اس صورت میں اس کی نماز درست ہوگئی یا نہیں؟ اگر نہیں ہوگی تو درست ہونے کی کیا صورت ہوگی۔ واضح فرمائیں اور یہ معاملہ کچھ دن سے جاری ہے جب کہ ہر نماز میں یہ ہوتا رہتا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد اسرائیل، راجستھان
asked Jan 22 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: مذکورہ صورت میں قطرہ آتے ہی وضو اور نماز دونوں ختم ہوگئی وضو بناکر اعادہ کرنا ضروری ہوگا۔
سوال سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ معذور نہیں ہے اس لیے جو حکم معذور کا ہے اس پر لاگو نہیں ہوگا اس کا وضو بھی ٹوٹ گیا اور اس کی نماز بھی نہیں ہوئی۔(۱)

(۱) وینقضہ خروج کل نجس منہ أي من المتوضی الحي معتادا أولا من السبیلین أولا۔ (ابن عابدین، رد المحتار علی الدر المختار’’کتاب الطہارۃ‘‘، ج۱، ص: ۲۶۰، ۲۶۱، زکریا دیوبند)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص111

answered Jan 22 by Darul Ifta
...