17 views
مائک سے نماز ادا کرنا:
(۵۶)سوال: مسجد میں نماز کے وقت مقتدیوں کی تعداد زیادہ ہو تو امام مائک لگاکر نماز اداکرسکتا ہے یا نہیں اور نماز مکمل ہوگی یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد عمیر، لکھنؤ
asked Jan 22 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: درست ہے، اس سے نماز میں کوئی خرابی نہیں آئے گی۔ تاہم بلا ضرورت استعمال کر نا پسندیدہ نہیں ہے۔(۱)

(۱) الإمام إذا جہر فوق الحاجۃ فقد أساء اھـ۔ والإسائۃ دون الکراہۃ۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ: مطلب في رفع المبلغ صوتہ زیادۃ علی الحاجۃ‘‘: ج ۱، ص: ۵۸۹، مکتبہ: ایچ ایم، سعید کراچی، پاکستان)
وإذا جہر الإمام فوق حاجۃ الناس فقد أساء؛ لأن الإمام إنما یجہر لإسماع القوم لیدبروا في قرائتہ لیحصل إحضار القلب، کذا في السراج الوہاج۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاوی الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ: الباب الرابع، في صفۃ الصلاۃ، الفصل الثاني: في واجبات الصلاۃ‘‘: ج ۲، ص: ۱۲۹، مکتبہ: زکریا، دیوبند)
والمستحب أن یجہر بحسب الجماعۃ فإن زاد فوق حاجۃ الجماعۃ فقد أساء۔ (حاشیۃ الطحطاوي علی مراقي الفلاح، ’’کتاب الصلاۃ: فصل في بیان واجب الصلاۃ‘‘: ص: ۲۵۳، مکتبہ: شیخ الہند، دیوبند)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص119

answered Jan 22 by Darul Ifta
...