20 views
ماسک پہن کر نماز پڑھنا:
(۸۴)سوال: ماسک پہن کر نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟ ہمارے یہاں امام صاحب بھی ماسک لگاکرنماز پڑھتے ہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد عبد اللہ، ممبئی
asked Jan 22 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: عام حالات میں بلا عذر ناک اور منھ پر کپڑا لپیٹنا مکروہ تحریمی ہے؛ البتہ عذر کی بنا پر ناک یا چہرا ڈھانپنا بلاکراہت درست ہے؛ اس لیے موجودہ حالات میں عذر کی بنا پر ماسک پہن کر نما ز پڑھنا درست ہوگا۔ امام صاحب بھی عذر کی بنا پر ماسک لگا سکتے ہیں۔(۱)
’’فإذا علم ہذا علم أن تغطیۃ الفم إذا لم یکن عن عذر مکروہ‘‘(۲)
(۱) (فروع) یکرہ اشتمال الصماء والاعتجار والتلثم و التنمم وکل عمل قلیل بلا عذر۔
قولہ والتلثم) وہو تغطیۃ الأنف والفم في الصلاۃ لأنہ یشبہ فعل المجوس حال عبادتہم النیران۔ (الحصکفي،  الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ، باب ما یفسد الصلاۃ و ما یکرہ فیھا، مطلب الکلام علی اتخاذ المسبحۃ‘‘: ج ۲، ص: ۴۲۳، زکریا دیوبند)
عن أبي ہریرۃ رضي اللّٰہ عنہ، أن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نہی عن السدل في الصلاۃ وأن یغطی الرجل فاہ۔ (أخرجہ أبو داود، في سننہ، ’’کتاب الصلاۃ: باب السدل في الصلاۃ‘‘: ج ۱، ص: ۹۴، رقم: ۶۴۳، نعیمیہ دیوبند)
وفي شرح السنۃ إن عرض لہ التثاؤب جاز أن یغطي فمہ بثوب أو بیدہ لحدیث ورد فیہ ذکرہ الطیبي، والفرق ظاہر لأن المراد من النہي استمرارہ بلا ضرورۃ ومن الجواز عروضہ ساعۃ لعارض۔ (ملا علي قاري، مرقاۃ المفاتیح، ’’باب الستر، الفصل الثاني‘‘: ج ۲، ص: ۲۳۶، مکتبہ اشرفیہ دیوبند)
(۲) غنیۃ المستملي شرح منیۃ المصلي، ’’مطلب في حکم تغطیۃ المصلي فمہ في الصلاۃ‘‘: ج ۲، ص: ۲۱۶۔

 فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص144

 

answered Jan 22 by Darul Ifta
...