22 views
رکوع میں سجدہ کی جگہ نگاہ رکھنا:
(۹۲)سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام: حالت رکوع میں نمازی کی نگاہیں سجدے کی جگہ رکھنا کیسا ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: نثار احمد، کھتولی
asked Jan 22 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: مکروہ اور خلاف سنت ہے؛ بلکہ نگاہیں پیروں کی طرف ہونی چاہئیں۔(۱)
(۱) ومنہا نظر المصلي سواء کان رجلا أو امرأۃ إلی موضع سجودہ قائما حفظا لہ عن النظر إلی مایشغلہ عن الخشوع ونظرہ إلی ظاہر القدم راکعا، وإلی أرنبۃ أنفہ ساجدا، وإلی حجرہ جالسا ملاحظا قولہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: اعبد اللّٰہ کأنک تراہ فإن لم تکن تراہ فإنہ یراک فلا یشتغل بسواہ … وإذا کان بصیرا أو في ظلمۃ فیلاحظ عظمۃ اللّٰہ تعالیٰ۔ (أحمد بن محمد، حاشیۃ الطحطاوي علی مراقي الفلاح، ’’فصل من أدابہا‘‘: ج۱، ص: ۲۷۶، ۲۷۷)
 

 فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص155

answered Jan 22 by Darul Ifta
...