25 views
فجر کی نماز لائٹ جلا کر پڑھے یا تاریکی میں، اولیٰ کیا ہے؟
(۹۳)سوال: فجر کی نماز بتی جلاکر پڑھنی چاہئے یا بجھا کر، اولی اور عدم اولیٰ کی وضاحت فرمادیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد عطاء الرحمن، آسامی
asked Jan 22 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: روشنی اور تاریکی دونوں حالتوں میں نماز پڑھنا شرعاً بلاکراہت درست ہے(۲) اور نماز میں خشوع وخضوع اور دنیاوی باتوں سے دھیان ہٹا کر اللہ رب العزت کی طرف ذہن کو پورے طور پر متوجہ کرنا مطلوب شرعی ہے۔ {الَّذِیْنَ ھُمْ فِیْ صَلَا تِھِمْ خَاشِعُوْنَہلا ۲  }(۳) تاہم مقتدیوں کو جس میں سہولت ہو وہی اختیار کیا جائے اگر کسی چیز سے نقصان کا اندیشہ ہو تو کچھ روشنی رکھنی چاہئے۔
(۲) عن عائشۃ زوج النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم أنہا قالت: کنت أنام بین یدی رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ورجلاي في قبلتہ، فإذا سجد غمزنی فقبضت رجلي فإذا قام بسطتہما قالت: والبیوت یومئذ لیس فیہا مصابیح۔ (أخرجہ البخاري، في صحیحہ: ’’کتاب الصلاۃ، باب الصلاۃ علی الفراش‘‘ ج۱، ص: ۵۶، رقم ۳۸۲)
(۳) سورۃ المؤمنون: ۲۔
 

 فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص156

answered Jan 22 by Darul Ifta
...