26 views
سردی میں کپڑے کے اندر ہاتھ باندھ کر نماز پڑھنا:
(۹۵)سوال: سردیوں میں کپڑے کے اندر ہاتھ باندھ کر نماز پڑھنا جس سے نیت باندھتے ہوئے پریشانی ہوتی ہے اس طرح سے ہاتھ نکالتے ہوئے کپڑے کے اندر سے پریشانی ہوتی ہے دوران نماز کپڑے کے اندر نیت باندھنا ناجائز ہے یا مکروہ ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: شکیل احمد، بجنور
asked Jan 22 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:اس طرح چادر یا کپڑا اوڑھ کر نماز پڑھنے میں کوئی کراہت نہیں ہے۔ چادر اوڑھے ہوئے ہی ہاتھ اٹھائیں یا باہر نکال کر ہاتھ اٹھائیں دونوں درست اور جائز ہیں؛ لیکن چادر اس طرح اوڑھ کر نماز پڑھنا کہ منہ اور ناک چھپ جائے مکروہ ہے۔(۱)
(۱)یکرہ اشتمال الصماء والاعتجار والتلثم، قال الشامي: قولہ والتلثم: وہو تغطیۃ الأنف والفم في الصلاۃ لأنہ یشبہ فعل المجوس حال عبادتہم النیران۔ (الحصکفي، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ، باب ما یفسد الصلاۃ وما یکرہ فیہا‘‘: ج ۲، ص: ۴۲۳، زکریا)
ویکرہ التلثم وہو تغطیۃ الأنف والفم في الصلاۃ۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، کتاب الصلاۃ، الباب السابع، الفصل الثاني‘‘: ج ۱، ص: ۱۶۵)

 فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص158

answered Jan 22 by Darul Ifta
...