27 views
نماز میں بلا وجہ ہلنا:
(۹۹)سوال: امام صاحب نماز میں بلاوجہ ہلتے ہیں اگر منع کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ مجھ کو ہلنے کی عادت ہے تو نماز ہوجاتی ہے یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد حسن، سہارنپور
asked Jan 22 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: اس صورت میں نماز تو درست ہوجاتی ہے؛ لیکن یہ عادت اچھی نہیں اس کو چھوڑ دینا چاہئے۔(۳)
(۳) وَقُوْمُوْا لِلّٰہِ قٰنِتِیْنَ ہ۲۳۸ (سورۃ البقرۃ: ۲۳۸)
کل عمل ہو مفید لابأس بہ للمصلي … ومالیس بمفید یکرہ۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، الباب السابع، الفصل الثاني، ج۱، ص: ۱۶۴)
عن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم: إن اللّٰہ کرہ لکم ثلاثاً: العبت في الصلاۃ والرفث في الصیام، والضحک في المقابر۔ (الحصکفي، رد المحتار مع الدر المختار، باب ما یفسد الصلاۃ و ما یکرہ فیھا، مطلب في الکراھۃ التحریمیۃ و التنزیہیۃ۔ ج۲، ص: ۴۰۶)

 فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص160

answered Jan 22 by Darul Ifta
...