27 views
ٹخنے ڈھکنے والے کی اقتداء میں پڑھی گئی نماز کا حکم:
(۱۰۲)سوال: مقتدی کو بعد میں معلوم ہوا کہ امام صاحب کے ٹخنے چھپے ہوئے تھے تو کیا نماز لوٹانی پڑے گی؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد اختر، علی گڑھ
asked Jan 23 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: ایسی صورت میں نماز ہو جائے گی لوٹانے کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم امام صاحب کو اس طرف توجہ دلائے تاکہ وہ اس عمل سے رک جائیں۔(۱)

(۱) عن ابن عمر رضي اللّٰہ عنہ أن النبي صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم قال من جرّ ثوبہ خیلاء لم ینظر اللّٰہ إلیہ یوم القیامۃ فقال ابوبکر یارسول اللّٰہ إن أحد شقي إزاری یسترخي إلا أن اتعاہدہ ذلک منہ، فقال لہ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم لست ممن یفعلہ خیلاء،( أخرجہ البخاري، في صحیحہ، ’’کتاب فضائل أصحاب النبي‘‘: ج۲، ص: ۳۷۶، یاسر ندیم اینڈ کمپنی دیوبند)
قولہ: لست یفعلہ: والمعنی أن استرخاء ہ من غیر قصد لایضر لاسیّما بمن لایکون من شیمتہ الخیلاء ولکن الأفضل ہو المتابعۃ وبہ یظہر أن سبب الحرمۃ من جرّ الازار ہو الخیلاء۔ (ملا علي قاري، مرقاۃ المفاتیح، ’’اللباس‘‘: ج ۷، ص: ۲۷۹۱)

 

 فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص164

answered Jan 23 by Darul Ifta
...