26 views
سلی ہوئی یا بغیر سلی لنگی پہن کر نماز پڑھنا:
(۱۰۴)سوال: زید امام مسجد ہے وہ کبھی سلی ہوئی لنگی پہن کر نماز پڑھاتے ہیں کبھی بغیر سلی  ہوئی لنگی پہن کر نماز پڑھاتے ہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد حسین، ایم پی
asked Jan 23 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: دونوں طریقے درست ہیں بشرطے کہ ستر نہ کھلے بغیر سلی لنگی پہن کر نماز پڑھاتے وقت اگر ستر کھل گیا تو نماز نہیں ہوگی۔(۱)

(۱) والمستحب أن یصلي الرجل في ثلاثۃ أثواب: قمیص وإزار وعمامۃ۔ أما لوصلی في ثوب واحد متوشحاً بہ، تجوز صلاتہ من غیر کراہۃ، وإن صلی في إزار واحد، یجوز ویکرہ۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’کتاب الصلاۃ: الباب الثالث في شروط الصلاۃ‘‘: ج۱، ص: ۱۱۶، زکریا دیوبند)
والمستحب أن یصلي في ثلاثۃ ثیاب من أحسن ثیابہ قمیص وإزار وعمامۃ ویکرہ في إزار مع القدرۃ علیہا، قولہ من أحسن ثیابہ۔ مراعاۃ للفظ الزینۃ ویستحب أن تکون سالمۃ من الخروق۔
(حسن بن عمار ،  مراقي الفلاح مع حاشیۃ الطحطاوي: ص: ۲۱۱، مکتبہ شیخ الہند دیوبند)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص166

 

answered Jan 23 by Darul Ifta
...