23 views
حالت قیام میں بندھے ہاتھوں کو ناف کے اوپر نیچے کرنا:
(۱۰۸)سوال: حالت قیام میں بندھے ہاتھوں کو ناف کے اوپر نیچے کرنے سے نماز میں خلل ہوگا یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: نثار احمد، دہلی
asked Jan 23 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: مکروہ وخلاف ادب ہے۔ ہاتھوں کو ناف کے نیچے باندھے رکھنا چاہئے۔(۲)

(۲) ووضع یمینہ علی یسارہ وکونہ تحت السرۃ للرجال، لقول علي رضي اللّٰہ عنہ من السنۃ: وضعہما تحت السرۃ۔ (الحصکفي، الدرالمختار مع رد المحتار، باب صفۃ الصلاۃ ’’مطلب في التبلیغ خلف الإمام‘‘: ج۲، ص: ۱۷۲، ۱۷۳)
عن أنس رضي اللّٰہ تعالیٰ عنہ قال ثلاث من اخلاق النبوۃ تعجیل الافطار، وتاخیر السحور ووضع الید الیمنی علی الیسری في الصلاۃ تحت السرۃ۔ (أخرجہ علاؤ الدین بن علي بن عثمان، في الجواھر النقي في الرد علی البیہقي، ج۲، ص: ۱۳۲)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص169

 

answered Jan 23 by Darul Ifta
...