40 views
حضرت پہلے رشتے آئے کئی 25- 30 مگر کسی کا بھی استخارہ  نہیں نکلا کوئی نہ کوئی  خواب ایسا آجاتا کہ انکار کردیتے ہم۔ جو خواب میں دیکھتے اکثر اس سے ملتا جلتا حقیقت بھی سامنے آجاتی۔ اب 3-4 سالوں سے کوئی رشتہ نہ آیا ہے نہ ہی گھر والے اب اس پر توجہ دیتے ہیں۔ کچھ ایسا پڑھنے کو بتادیں کہ خیر عافیت والی بہترین سیرت والے انسان سے رشتہ ہوجائے۔  عمر تو نکلتی جا رہی ہے کچھ سمجھ نہیں آرہا۔
asked Jan 28 in متفرقات by Muhammadiya

1 Answer

Ref. No. 2811/45-4387

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ جمعہ کے دن سورہ طہ اور سورہ ممتحنہ  کی تلاوت کرکے، اللہ تعالی سے دعا کریں، اس کے علاوہ چلتے پھرتے ہر وقت کثرت سے 'یالطیف' کا ورد کرتے رہیں، گناہوں سے توبہ کریں اور حلال روزی استعمال کریں،  ان شاء اللہ جلد اچھا رشتہ آجائے گا۔ مزید یہ کہ سورہ یونس کی آیت 'فلما جاء السحرۃ سے 'المجرمون' تک تین بار پڑھ کر تھوڑے سے پانی پر دم کرکے رکھیں اور غسل کرنے کے بعد اس کو سر پر ڈال لیں پانی اتنا ہی ہو کہ نیچے نہ گرے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jan 31 by Darul Ifta
...