37 views
نماز استسقاء کا وقت کیا ہے؟
(۷۳)سوال: نماز استسقاء جماعت کے ساتھ مسنون ہے یا بلاجماعت کے اور اس کا وقت کونسا ہے۔
فقط: والسلام
المستفتی: محمد ناصر شامی، مظفرنگر
asked Jan 31 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: مفتی بہ قول کے مطابق نماز استسقاء جماعت کے ساتھ ادا کرنا مسنون ہے(۱) اس کا وقت اشراق کا وقت ہے یعنی طلوع آفتاب کے ایک ڈیڑھ گھنٹے کے بعد شروع ہوکر زوال تک رہتا ہے، یہ ہی طریقہ متوارث ہے۔(۲)

(۱) وقال محمد: یصلي الإمام أو نائبہ رکعتین کما في الجمعۃ، ثم یخطب: أي یسن لہ ذلک والأصح أن أبایوسف مع محمد۔ (قولہ بل ہي) أي الجماعۃ جائزۃ لامکروہۃ، وہذا موافق لما ذکرہ شیخ الاسلام من أن الخلاف في السنیۃ لا في اصل المشروعیۃ۔ (الحصکفي، رد المحتار علی الدرالمختار، ’’کتاب الصلاۃ، باب الاستسقاء‘‘: ج۳، ص: ۷۰، زکریا دیوبند)
(۲) وقال الحافظ بن رجب وقت صلاۃ الاستسقاء وقت صلاۃ العید، ولایفوت وقتہا بفوات وقت العید بل تصلي في جمیع النہار وذہب الجمہور إنہا تجوز في أي وقت عدا أوقات الکراہۃ۔ (ابن حجر عسقلاني، فتح الباري، ج۶، ص: ۲۹۲)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص409

answered Jan 31 by Darul Ifta
...