33 views
رمضان میں نوافل با جماعت ادا کرنا:
(۷۵)سوال: رمضان المبارک میں نفلوں کی جماعت کرنا جائز ہے یا ناجائز؟
فقط: والسلام
المستفتی: عمران ملک، دیوبند
asked Jan 31 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اورصحابہ کرامؓ سے نوافل کی جماعت ثابت نہیں ہے؛ اس لیے رمضان ہو یا غیر رمضان نوافل تنہا تنہا پڑھنے چاہئیں نوافل کی جماعت درست نہیں ہے۔(۲)

(۲) واعلم أن النفل بالجماعۃ علی سبیل التداعی مکروہ۔ (إبراھیم الحلبي، حلبی کبیري،  ’’تتمات من النوافل‘‘: ص: ۴۳۲، سہیل اکیڈمی)
ولا یصلي الوتر ولا التطوع بجماعۃ خارج رمضان أي یکرہ ذلک لوعلی سبیل التداعي، بأن یقتدی أربعۃ بواحد۔ (الحصکفي، الدرالمختار مع رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ، باب الوتر والنوافل، قبیل باب إدراک الفریضۃ‘‘: ج ۲، ص: ۵۰۰، زکریا؛ وجماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیۃ، ’’الباب الخامس في الإمامۃ‘‘: ج۱، ص: ۱۴۱، زکریا دیوبند)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص410

answered Jan 31 by Darul Ifta
...