21 views
صلاۃ التسبیح امام اجتماعی طور پر جماعت کے ساتھ پڑھا سکتا ہے یا نہیں؟
(۷۶)سوال: صلاۃ التسبیح امام اجتماعی طور پر جماعت کے ساتھ پڑھا سکتا ہے یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: عبدالرحمن
asked Jan 31 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: اگر اتفاقی طور پر کچھ لوگ جمع ہوکر صلاۃ الستبیح ادا کرلیں، تو شرعاً گنجائش ہے؛ لیکن اس نماز کے لیے دعوت دے کر لوگوں کو جمع کرنا اور نماز پڑھانا بدعت ہے جس کی اصل خیر القرون میں نہیں ملتی۔(۱)

(۱) ولا یصلی الوتر ولا التطوع بجماعۃ خارج رمضان أی یکرہ ذلک علی سبیل التداعي بأن یقتدی أربعۃ بواحد کما في الدرر ولا خلاف في صحۃ الاقتداء۔ (الحصکفي، الدر المختار مع رد المحتار، ’’باب الوتر والنوافل‘‘: ج ۲، ص: ۵۰۰، زکریا دیوبند)
ومثل ذلک یقال في صلاۃ التطوع جماعۃ اذا کان علی غیر وجہ التداعي یحرر۔ (الطحطاوي، حاشیۃ الطحطاوی علی المراقي، ’’فصل في صلاۃ التراویح‘‘: ص: ۴۱۲، اشرفیہ دیوبند)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص411

answered Jan 31 by Darul Ifta
...