11 views
سورج گہن کے وقت اجتماعی طور پر امام کا مسجد کے اندر نماز پڑھانا کیسا ہے اور کس نیت سے یہ نماز پڑھی جائے؟
(۷۷)سوال: سورج گہن کے وقت اجتماعی طور پر امام کا مسجد کے اندر نماز پڑھانا کیسا  ہے اور کس نیت سے یہ نماز پڑھی جائے؟
فقط: والسلام
المستفتی: عبدالرحمن ، بنگال
asked Jan 31 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: صورت مسئولہ میں سورج گہن کے وقت نفل نماز مسجد میں جمع ہوکر پڑھنا اور امام کا نماز پڑھانا مشروع و سنت ہے۔ دو رکعت نفل نماز کی نیت کی جائے۔(۱)

(۱) سن رکعتان کہیئۃ النفل للکسوف …… ولاجماعۃ فیہا إلا بإمام الجمعۃ أو مامور السلطان دفعاً للفتنۃ، فیصلیہما بلا أذان ولا إقامۃ ولا جہر ولا خطبۃ، قال الطحطاوي: عن سمرۃ صلی بنا رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم في کسوف الشمس لا تسمع لہ صوتاً۔ (الطحطاوي، حاشیۃ الطحطاوي علی المراقي، ’’باب صلاۃ الکسوف‘‘: ص:۵۴۳-۵۴۵، اشرفیہ دیوبند)
 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص412

answered Jan 31 by Darul Ifta
...