20 views
صلاۃ استسقا میں عورتوں کی شرکت:
(۸۴)سوال: صلاۃ استسقا میں عورتوں کی شرکت کرنا کیسا ہے؟ جب کہ پردہ کا معقول انتظام کیا گیا ہو؟                                فقط: والسلام
المستفتی:انصار حسین، سنبھل
asked Jan 31 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: جب فرض نمازوں، جمعہ وعیدین کی جماعت میں عورتوں کی شرکت مکروہ ہے تو صورت مسئولہ میں نماز استسقاء کے لیے عورتوں کی شرکت بدرجہ اولیٰ درست نہیں ہے، بلکہ مکروہ ہے۔
’’ویکرہ حضورہن الجماعۃ ولو لجمعۃ وعید ووعظ مطلقاً، ولو عجوزاً لیلا علی المذہب المفتی بہ لفساد الزمان‘‘(۱)

(۱) الحصکفي، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ، باب الإمامۃ‘‘: ج ۲، ص: ۳۰۷۔)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص418

answered Jan 31 by Darul Ifta
...