23 views
صلاۃ التسبیح کا طریقہ:
(۸۹)سوال: افضل طریقہ صلاۃ التسبیح کا کیا ہے؟ کس وقت پڑھنا افضل ہے، اور بہشتی زیور میں جو طریقہ لکھا ہے وہ کیسا ہے؟                    فقط: والسلام
المستفتی: صوفی عاقل خاں، مظفرنگر
asked Jan 31 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: صلاۃ التسبیح اوقات منہیہ کے علاوہ کسی بھی وقت میں پڑھ سکتے ہیں تہجد کے وقت اور جمعہ کے دن نماز جمعہ سے قبل پڑھنا افضل اور بہتر ہے۔ اور اس کا طریقہ جو بہشتی زیور میں لکھا ہے۔(۱) کہ پہلی رکعت میں ثناء کے بعد تسبیحات نہ پڑھیں؛ بلکہ دونوں سجدوں سے فارغ ہوکر بیٹھ کر پڑھیں اور پھر کھڑے ہوں اور ایسے ہی تیسری رکعت میں بھی کریں وہ درست ہے اور حدیث ابن عباس میں یہی طریقہ بیان کیا گیا ہے۔ علامہ شامی نے دوسرا طریقہ بھی ذکر کیا ہے اور اسی کو قول مختار بتایا ہے۔(۲)

(۱) بہشتی زیور، ’’سنت اور نفل نمازوں کا بیان‘‘: ج ۱، ص: ۳۰، کتب خانہ اختری۔)
(۲) عن ابن عباس، قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم للعباس بن عبد المطلب: یا عباس، یا عماہ، ألا أعطیک، ألا أمنحک، ألا أحبوک، ألا أفعل لک عشر خصال إذا أنت فعلت ذلک غفر اللہ لک ذنبک؛ أولہ وآخرہ، وقدیمہ وحدیثہ، وخطأہ وعمدہ، وصغیرہ وکبیرہ، وسرہ وعلانیتہ؟ عشر خصال: أن تصلي أربع رکعات تقرأ في کل رکعۃ بفاتحۃ الکتاب وسورۃ، فإذا فرغت من القراء ۃ في أول رکعۃ قلت وأنت قائم: سبحان اللّٰہ، والحمد للّٰہ، ولا إلہ إلا اللّٰہ، واللّٰہ أکبر خمس عشرۃ مرۃ، ثم ترکع فتقول وأنت راکع عشرا، ثم ترفع رأسک من الرکوع فتقولہا عشرا، ثم تہوی ساجدا فتقول وأنت ساجد عشرا، ثم ترفع رأسک من السجود فتقولہا عشرا، ثم تسجد فتقولہا عشرا، ثم ترفع رأسک من السجود فتقولہا عشرا، فذلک خمسۃ وسبعون في کل رکعۃ تفعل في أربع رکعات، إن استطعت أن تصلیہا في کل یوم مرۃ فافعل، فإن لم تستطع، ففي کل جمعۃ مرۃ، فإن لم تفعل ففي کل شھر مرۃ، فإن لم تفعل ففي عمرک مرۃ۔ حکم الحدیث: صحیح۔ (أخرجہ ابن ماجہ، في سننہ ’’کتاب الصلاۃ: ما جاء في صلاۃ التسبیح‘‘: ص: ۹۹)
(قولہ وأربع صلاۃ التسبیح إلخ) یفعلہا فی کل وقت لا کراہۃ فیہ، أو فی کل یوم أو لیلۃ مرۃ، وإلا ففي کل أسبوع أو جمعۃ أو شہر أو العمر، وحدیثہا حسن لکثرۃ طرفۃ۔(الحصکفي، رد المحتار علی الدر المختار، ’’کتاب الصلاۃ، باب الوتر والنوافل، مطلب في صلاۃ التسبیح ‘‘: ج ۲، ص: ۴۷۱، زکریا)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص422

 

answered Jan 31 by Darul Ifta
...