29 views
کیا نوافل کبھی کبھی ترک کر سکتا ہے:
(۹۴)سوال: فرض نمازوں کے ساتھ جونوافل ہیں ان کو پابندی سے پڑھے یا کبھی کبھی ترک بھی کردے؟
فقط: والسلام
المستفتی: قاری عبدالغفور، مظفرپور، بہار
asked Jan 31 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: نوافل میں اختیار ہے خواہ کبھی کبھی ترک بھی کردے یا ہمیشہ نوافل سمجھ کر پڑھتا رہے۔ نوافل ترک کرنے کی عادت بنا لینا ناپسندیدہ ہے۔(۱)

(۱) ویجوز تأخیر الفوائت وإن وجبت علی الفور لعذر السعی علی العیال، و في ردالمحتار تحت (قولہ وفي الحوائج) وأما النفل فقال في المضمرات الاشتغال بقضاء الفوائت أولی واہم من النوافل إلا سنن المفروضۃ وصلاۃ الضحی وصلاۃ التسبیح والصلاۃ التي رویت فیہا الاخبار۔ اہـ۔ ط أي کتحیۃ المسجد والأربع قبل العصر والست بعد المغرب اھـ۔ (ابن عابدین، رد المحتار، ج۲، ص۷۴)
ترکہ لا یوجب إسائۃ ولا عتابا کترک سنۃ الزوائد، لکن فعلہ أفضل۔ (ابن عابدین، رد المحتار: ج ۱، ص: ۴۷۷)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص426

answered Jan 31 by Darul Ifta
...