27 views
فرائض میں نقصان کی تلافی کی نیت سے نفل پڑھنا درست ہے یا نہیں؟
(۹۵)سوال: ایک شخص نوافل اس نیت سے پڑھتا ہے کہ اس سے فرائض کا نقصان پورا ہوجائے یہ نیت صحیح ہے یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد شمیم الرحمن، سہارنپور
asked Jan 31 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: یہ مضمون حدیث شریف میں ہے کہ نوافل سے فرائض کا جبر نقصان ہوتا ہے؛ لہٰذا یہ نیت اس کی صحیح ہے۔

’’ویاتي بالسنۃ مطلقاً الخ لکونہا مکملات؛ وأما في حقہ علیہ الصلاۃ و السلام فلزیادۃ الدرجات‘‘(۱)

(۱) الحصکفي، الدرالمختار، ’’باب إدراک الفریضۃ‘‘: ج ۲، ص: ۵۱۵۔

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص426

 

answered Jan 31 by Darul Ifta
...