23 views
مغرب کی دو رکعت سمیت صلاۃ الاوابین پڑھنا:
(۹۶)سوال: ایک شخص نے ہمیشہ نماز مغرب کے بعد صلاۃ الاوابین پڑھی ہیں مگر مغرب کی دو سنت ملاکر چھ رکعت پڑھی ہیں تو کیا یہ درست ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: خورشید احمد، کیرانہ، مظفرنگر
asked Jan 31 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: اگرچہ یہ بھی درست ہے؛ مگر بہتر یہ ہے کہ فرض کے بعد اول دو سنت مؤکدہ پڑھے اور پھر صلاۃ الاوابین چھ رکعت پڑھے۔ کیوں کہ صلاۃ الاوابین کی رکعت کم از چھ اور زیادہ سے زیادہ بیس ہیں۔
’’عن أبي سلمۃ عن أبي ہریرۃ رضي اللّٰہ عنہ قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: من صلی بعد المغرب ست رکعات لم یتکلم فیما بینہن بسوء، عدلن لہ بعبادۃ ثنتي عشر سنۃ‘‘(۲)
’’عن عائشۃ رضي اللّٰہ عنہا، عن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال: من صلی بعد المغرب عشرین رکعۃ، بنی اللّٰہ لہ بیتا في الجنۃ‘‘(۳)

(۲) أخرجہ الترمذي، في سننہ، ’’أبواب الصلاۃباب ما جاء في فضل التطوع ست رکعات بعد المغرب‘‘: ج ۱، ص: ۹۸،رقم:۴۳۵ نعیمیہ۔)
(۳) أخرجہ الترمذي، في سننہ، ’’باب ما جاء في فضل التطوع ست رکعات بعد المغرب‘‘: ج ۱، ص: ۹۸،رقم:۴۳۵نعیمیہ۔)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص427

 

answered Jan 31 by Darul Ifta
...