32 views
فرض پڑھانے والے کی نفل کی نیت سے اقتداء کرنا:
(۱۰۰)سوال: زید نے یہ سمجھ کر عشاء کے فرض تنہا ادا کر لیے کہ جماعت ہو گئی، بعد میں معلوم ہوا کہ ابھی جماعت نہیں ہوئی پھر زید نے نفل کی نیت سے عشاء کے فرض امام کے ساتھ ادا  کئے، تو زید کا یہ عمل درست ہے کہ نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد نعمان، غازی آباد
asked Jan 31 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: فرض پڑھنے والے کی اقتداء میں نفل نماز درست ہے اس لیے صورت مسئولہ میں زید نے اپنی عشاء کی نماز ادا کرلینے کے بعد اگر فرض نماز پڑھانے والے کی اقتداء میں نماز نفل پڑھی تو نفل درست ہوگئی۔(۱)

(۱) ولا مفترض بمتنفل وبمفترض فرضًا آخر؛ لأن اتحاد الصلاتین شرط عندنا۔ وصح أن معاذاً کان یصلي مع النبي صلی اللّٰہ  علیہ وسلم نفلاً وبقومہ فرضاً۔ (الحصکفي، الدر المختار مع رد المحتار، ’’باب الإمامۃ‘‘: ج۲ ص۳۲۵، ۳۲۴،زکریا دیوبند)
ولا یحتاج الإمام في صحۃ الاقتداء بہ إلی نیۃ الإقامۃ حتی لو شرع علی نیۃ الانفراد فاقتدیٰ بہ یجوز۔ (إبراھیم، حلبي، غنیۃ المستملی شرح منیۃ المصلي المشتہر بشرح الکبیر: ص: ۲۵۱)
وہاہنا مسائل: إحداہا اقتداء المتنفل بالمفترض فہو جائز بالاتفاق لقولہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم سیکون أمراء بعدي یؤخرون الصلاۃ عن مواقیتہا فإذا فعلوا فصلوا أنتم في بیوتکم ثم صلوا معہم واجعلوا صلاتکم معہم سبحۃ أي نافلۃ، ولأن المقتدي بنی صلاتہ علی صلاۃ إمامہ کما أن المنفرد یبني آخر صلاتہ علی أول صلاتہ، وبناء النفل علی تحریمۃ انعقدت للفرض یجوز وکذلک اقتداء المتنفل بالمفترض فأما المفترض إذا اقتدی بالمتنفل عندنا فلا یصح الاقتداء۔ (السرخسي،المبسوط : ج۱، ص: ۱۳۶)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص433

answered Jan 31 by Darul Ifta
...