38 views
ناپاک کپڑے میں نفل شروع کرنے سے واجب ہو جاتی ہے یا نہیں؟
(۱۰۳)سوال: ایک شخص نے نفل نماز شروع کی، ایک رکعت پڑھ لی تو معلوم ہوا کہ کپڑا ناپاک ہے اس نے نماز توڑدی تاکہ کپڑا پاک کرکے کیا اس نماز کا اعادہ لازم ہوگا؟
فقط: والسلام
المستفتی: مصلیان مسجد املی والی، مظفرنگر
asked Jan 31 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: مسئلہ یہ ہے کہ نفل شروع کرنے سے واجب ہوجاتی ہے پس جب کسی نے نماز نفل شروع کرنے کے بعد کسی وجہ سے توڑ دی تو اس پر اس نماز کا اعادہ واجب ہے بشرطیکہ شروع کرنا صحیح ہو مگر یہاں پر شروع کرنا ہی صحیح نہیں ہوا اس لیے کہ مصلی کے کپڑے شروع سے ہی ناپاک تھے لہٰذا اعادہ اس نماز کا واجب نہیں ہے۔
’’ولزم نفل شرع فیہ …… شروعاً صحیحاً‘‘(۲)

(۲) الحصکفي، الدر المختار مع رد المحتار، ’’کتاب الصلاۃ، باب الوتر والنوافل‘‘: ج۲، ص:۴۷۴، ۴۷۵۔)

 

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص435

answered Jan 31 by Darul Ifta
...