30 views
تہجد نفل ہے یا سنت مؤکدہ:
(۱۰۴)سوال:(۱) تہجد کی نماز نفل ہے یا سنت مؤکدہ کسی مستند حوالہ سے جواب دیجئے؟
(۲) نفل نماز باجماعت درست ہے یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: ابوالحسنات، گورکھپور
asked Jan 31 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:(۱) تہجد نوافل میں شمار ہے اس نماز کا پڑھنا افضل اور باعث ثواب ہے۔
(۲) سوائے فرض و وتر تراویح کے کسی دوسری نماز کی جماعت ثابت نہیں ہے۔
’’واعلم أن النفل بالجماعۃعلی سبیل التداعي مکروہ‘‘ (۱)
’’ولا یصلي الوتر ولا التطوع بجماعۃ خارج رمضان أي یکرہ ذلک علی سبیل التداعي، بأن یقتدي أربعۃ بواحد‘‘ (۲)

(۱) إبراھیم الحلبي، حلبي کبیري، ’’تتمات من النوافل‘‘: ص: ۴۳۲۔)
(۲) الحصکفي، الدر المختار مع رد المحتار، ’’باب الوتر والنوافل، قبیل باب إدراک الفریضۃ‘‘: ج ۲، ص:۵۰۰، زکریا دیوبند۔)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص436

 

answered Jan 31 by Darul Ifta
...