35 views
کیا عشاء کی چار سنتوں کا ثواب تہجد کے برابر ہے؟
(۱۰۵)سوال: ہمارے گاؤں میں ایک واعظ صاحب نے بیان کیا کہ نماز عشاء سے قبل جو چار رکعت سنت ہیں ان کا ثواب تہجد کے برابر ہے حالاں کہ یہ سنت مستحب ہیں تو ان کی یہ بات کسی حدیث سے ثابت ہے یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد وصی اللہ، بہار
asked Jan 31 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: نماز عشاء سے قبل چار سنت غیر مؤکدہ ہیں جیسا کہ مظاہر حق میں ہے کہ آں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص نماز عشاء سے قبل چار رکعت پڑھے گویا اس نے تہجد کی نماز پڑھی اس رات میں اور جو کوئی بعد عشاء چار رکعت پڑھے گویا اس نے چار رکعت شب قدر میں پڑھی۔(۱)

(۱) إن التطوع بالأربع قبل العشاء حسن، لأن التطوع بہا لم یثبت أنہ  من السنن الراتبۃ ولو فعل ذلک فحسن۔ (الکاساني، بدائع الصنائع في ترتیب الشرائع: ج ۱، ص: ۲۸۴)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج6 ص436


 

answered Jan 31 by Darul Ifta
...