Ref. No. 1088/42-283
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ کسی مستند عالم دین سے اگر ترجمہ وتفسیرپڑھیں تو زیادہ بہتر ہے، تاہم اگر اس کا نظم نہ ہوسکے تو اکابر علمائ کے مستند اردو تراجم اور تفاسیر کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔ مندرجہ ذیل تفاسیر مستند ہیں اور آسان بھی ہیں:
1- تفسیر بیان القرآن از حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ2- ترجمہ شیخ الہند رحمہ اللہ مع تفسیر عثمانی از حضرت مولانا شبیر احمد عثمانی رحمہ اللہ ۔
3- آسان ترجمہ قرآن ازمفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم۔ 4- ترجمہ قرآن مجید از حضرت مولانا احمد علی لاہوری رحمہ اللہ
5- معارف القرآن از مفتی محمد شفیع عثمانی رحمہ اللہ ( تفصیلی تفسیر پڑھنے والوں کے لئے بہت عمدہ ہے)۔
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند