Ref. No. 1184/42-461
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ عمرہ کے طواف و سعی کے درمیان اتصال ضروری نہیں ہے بلکہ سنت ہے، بہتر ہے کہ طواف کے فورا بعد سعی کرلی جائے، لیکن اگر مذکورہ عذر کی وجہ سے سعی کو مؤخر کیا تو کوئی حرج نہیں اور نہ ہی کوئی جزا لازم ہوگی۔
واما السنۃ فمنھا ان یوالی بین الطواف والسعی فلو فصل بینھما بوقت ولو طویلا فقد ترک السنۃ ولیس علیہ جزاء۔ (الفقہ علی المذاھب الاربعۃ 1/459)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند