Ref. No. 1576/43-1270
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ میاں بیوی مل کر دوکان چلاتے تھے، تو اس کی کیا صورت تھی؟ کیا دونوں نے پیسے لگائے تھے یا ایک نے؟ اگر دونوں نے پیسے لگائے تھے اور معاملہ صاف طور پر طے نہیں کیا تھا یہ معاملہ فاسد ہے،دونوں میں نصف نصف تقسیم کردیں گے، اور اگر کسی ایک کے پیسے تھے تو دوسرا فریق اس میں بطور اجیر ہوگا اور معاملہ جو طے ہوا تھا اس پر عمل کیا جائے گا، اور اگر کچھ طے نہیں ہوا تھا تو جس نے پیسے نہیں لگائے اس کو اجرت مثل دیاجائے گا، اور باقی سب کچھ اس کا ہوگا جس نے پیسے لگائے تھے۔
والكسب بينهما ما إذا شرطاه على السواء أو شرطا الربح لأحدهما أكثر من الآخر، وقد صرح به في البزازية معللا بأن العمل متفاوت، وقد يكون أحدهما أحذق فإن شرطا الأكثر لأدناهما اختلفوا فيه. اهـ. والصحيح الجواز؛ لأن الربح بضمان العمل لا بحقيقته (البحر الرائق، اشتراک خیاط و صباغ 5/195)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند