72 views
کیا فرماتے ہیں مفتیانے اکرم مسئلہ ذیل کے بارے میں کی ایک مسجد میں پانی کی بہت دقّت ہو رہی تھی اسلئے سرکار سے اجازت لیے بغیر روڈ میں ڈیپ بورنگ کر دی گئی  اور  یے پانی مسجد میں مقتدی استعمال کر رہے ہیں، اور اب سرکار کے طرف سے اجازت بھی نہیں مل رہی ہے، توکیا یے ڈیپ بورنگ کا پانی مسجد میں استعمال کرنا درست ہے
asked Jun 12, 2023 in مساجد و مدارس by AZADRNC

1 Answer

Ref. No. 2371/44-3575

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ سڑکیں سرکار کی ہوتی ہیں، اس میں سرکار کی اجازت کے بغیر کسی طرح کا تصرف جائز نہیں ہے۔اس لئے مسجد والوں کو اس کا خیال رکھنا چاہئے تھا۔ لیکن اب جبکہ بورنگ ہوچکی ہے بہتر ہوگا کہ سرکاری طور پر اجازت لے لی جائے اور رسید کٹوالی جائے، تاہم اس پانی سے وضو اور نماز میں کوئی حرج نہیں ہے۔    

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jun 15, 2023 by Darul Ifta
...