55 views
السلام علیکم و رحمت اللہ برکاتہ
کیا فرما تے ہیں مفتیان کرام و شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں
ایک شخص ممبر رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر بیٹھ کر جھوٹ بول رہا ہے تو اھل محلہ کے دل میں شک ہے کہ اس شخص کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے۔بینو ا وتوجرو۔
asked Jun 14, 2023 in مساجد و مدارس by فضل غنی

1 Answer

Ref. No. 2374/44-3586

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  محض شک و شبہہ کی بنا پر اس کے پیچھے نماز نہ پڑھنے کا فیصلہ کرنا درست نہیں ہے،۔ بعض مرتبہ حقیقت حال کا علم نہ ہونے کی وجہ سے محسوس ہوتاہے کہ وہ جھوٹ بول رہاہے جبکہ وہ سچ بول رہاہوتاہے ۔ اس لئے محض شک کی بناپر کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکتاہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jun 19, 2023 by Darul Ifta
...