Ref. No. 1062
مجھے قبض کی بہت شکایت ہے۔ اس کی وجہ سے مجھے طہارت سے فارغ ہونے کےبعد اگر وضو کروں تو شک رہتا ہے، تین تین بار وضو کرتا ہوں پھر نماز پڑھ کر بھی اطمینان نہیں ہوتا ، پھر دوبارہ وضو کرتا ہوں، پھر نماز پڑھتاہوں، ایک نماز تین تین بار دوہراتاہوں، جماعت سے نماز پڑھ کر پھر شک رہتا ہے تو وضو کرتا ہوں اور نماز دوہراتاہوں، اور اسی طرح نماز میں بھی شک رہتا ہے ، ہر چار رکعت میں یہی حال رہتا ہے کہ تین ہوئی یا چار، پھر دوہراتاہوں، فجر کی دورکعت میں بھی شک رہتا ہے، سورہ فاتحہ پڑھی کہ نہیں اس میں بھی شک رہتا ہے، یعنی حد سے زیادہ وسوسوں کا شکار ہوں، کافی چیزیں بھی پڑھتاہوں، جیسے آمنت باللہ ورسولہ۔ مگر بہت پریشان ہوں، کوئی حل بتائیں، کیا میرا وضو رہتا ہے اور میری نماز قبول ہوجاتی ہے یا دوہرانا ضروری ہے۔ سفیان