195 views
اسلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ
امسال ہمارے گروپ نے الحمدللہ حج کیا ۔ تربیت کی عدم موجودگی میں کچھ سنگین غلطیاں بھی ھوگی۔ ہم نے حج تمتع کیا ۔ اور حنفی مسلک سے تعلق رکھتے ہیں ۔
ہم نے حج کا احرام باندھنے سے لیکر اختتام حج تک قطعی ایک بار بھی تلبیہ نہیں پڑھا ( حالانکہ کلکتہ سے روانگی کے وقت عمرہ کے احرام میں ہم نے دوران سفر مکہ پہنچے تک ہم نے لگاتار تلبیہ کا ورد جاری رکھا) کیا ہمارا حج درست اور قابل قبول ہے ؟

اسطرح ہم سے دوسری غلطی یہ ہوئی کہ ہم نے 11  اور 12 ذلحج کو رمی جمرات قبل از زوالِ کر دیا ۔ تو کیا اس صورت میں ہمارا حج درست اور قابل قبول ہوا ؟

کیا ہمارے لئے کوئی چارہ جوئی ہوسکتی ہے ؟ برائے مہربانی وضاحت کے ساتھ مع حوالہ جات فتویٰ جاری کیا جائے ۔
فقط و سلام
شکیل احمد شریف ،چاےباسھ،جھارکھنڈ
asked Jul 11, 2023 in حج و عمرہ by Shakil Ahmad Sharif

1 Answer

Ref. No. 2416/45-3669

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  احرام باندھتے وقت حج یا عمرہ کی نیت کرنے کے بعد تلبیہ یا اس کے قائم مقام کوئی ذکر پڑھنا  فرض ہے، اس کے بغیر آدمی محرم نہیں ہوگا البتہ اگر احرام باندھتے وقت تلبیہ پڑھنا بھول گیا لیکن میقات میں داخل ہونے سے پہلے تلبیہ یا اس کے قائم مقام کلمہ پڑھ لیا تو اس کا احرام درست ہوگیا۔ صورت مذکورہ میں عمرہ کا احرام باندھنے کے وقت آپ نے تلبیہ پڑھا ہے اور میقات سے گزرتے وقت آپ کا احرام صحیح تھا، اس لئے آپ کا عمرہ صحیح ہوگیا، پھر آٹھ ذی الحجہ کو آپ نے  مکہ میں حج کا احرام باندھا اور تلبیہ کے مخصوص کلمات نہیں پڑھے، لیکن ظاہر ہے آپ نے احرام کے بعد کوئی نہ کوئی ذکر سبحان اللہ ،الحمد للہ، لاالہ الا اللہ وغیرہ عربی یا اردو میں کیا ہوگا، اگرچہ احرام باندھنے کے متصلا بعد نہ کیاہو، تو صورت مذکورہ میں آپ کا احرام درست ہوگیا، اور اس طرح حج بھی درست ہوگیا، ہاں اگر تلبیہ کے قائم مقام ذکر تاخیر سے پڑھا ہو، احرام سے متصلا بعد نہ پڑھا ہو تو یہ مکروہ ہے مگر موجب دم نہیں ہے۔  (2)  گیارہویں اور بارہویں ذی الحجہ میں رمی جمرات کا وقت زوال سے شروع ہوتاہے، زوال سے پہلے رمی صحیح نہیں ہوتی ہے، لہذا بارہویں ذہ الحجہ کی رمی زوال سے پہلے کرلینے کی صورت میں صبح صادق سے پہلے  اس رمی کا اعادہ کرنا ضروری ہے اور اعادہ نہ کرنے کی صورت میں  دم واجب ہے۔ (انوار مناسک ص487)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Jul 24, 2023 by Darul Ifta
...