79 views
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ۔
کیا منبر سے بیان کے بعد کسی دینی کتاب یا دینی مہنامہ کی طرف مسجد کے mic سے لوگوں کو متوجہ کرنا کیسا ہے؟ اس میں قیمت وغیرہ کا ذکر نہیں کیا جاتا ہے البتہ ایسا کہا جاتا ہے کہ شرعی مسجد کے باہر ایک stall ہے اگر کسی کو مزید تفصیل چاہئے تو وہاں جا کر معلوم کرے۔ اس طرح کا اعلان کیسا ہے؟ میری نیت تو لوگوں کی خیر خواہی ہے، اس میں مالی profit یا تو بالکل نہیں ہے یا کالمعدوم ہے لیکن مجھے یہ شبہ ہوا کہ کہیں مسجد کے ادب کے خلاف نہ ہو یا بیع  فی المسجد کا مشابہ نہ ہو؟
asked Aug 15, 2023 in مساجد و مدارس by محمد راجا

1 Answer

Ref. No. 2492/45-3802

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  منبرپرتقریر کے دوران کسی دینی کتاب کی رہنمائی کرنا دعوتِ دین ہے اور خیرخواہی پر مبنی ہے۔ دوران تقریرمسجد میں اس طرح کی بات کرنا بھی دینی بات ہی ہے، اس میں بلاوجہ شک نہ کیاجائے۔ یہ اعلان نہ تو مسجد کے ادب کے خلاف ہے اور نہ ہی یہ بیع فی المسجد کے مشابہ ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Aug 22, 2023 by Darul Ifta
...