72 views
السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ مفتی صاحب گزارش ہے کہ ایک مسئلہ پر جواب عنایت فرمائیں ۔ صورت مسئلہ  خلیل اور آسیہ نے ایک ہی ماں یعنی آمنہ کا دودھ پیا ہے جس کی وجہ سے یہ دونوں رضاعی بہن بھائی ہیں اب کیا خلیل کے دوسرے بھائی کا نکاح آسیہ کی بیٹی سے ہوسکتا ہے یا نہیں جبکہ رضاعت صرف خلیل اور آسیہ کے درمیان ہے۔۔ دلیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں
asked Aug 20, 2023 in نکاح و شادی by Muhammad huzaifa

1 Answer

Ref. No. 2503/45-3822

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔    رضاعت  صرف خلیل اور آسیہ کے درمیان متحقق ہوگی، ان کی اولاد پر اس کا اثر نہیں ہوگا۔ لہذا خلیل کے بھائی کا نکاح آسیہ کی بیٹی سے جائز اور درست ہے۔

وتحل أخت أخيه رضاعاً) يصح اتصاله بالمضاف كأن يكون له أخ نسبي له أخت رضاعية، وبالمضاف إليه كأن يكون لأخيه رضاعاً أخت نسباً وبهما وهو ظاهر".  (الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 217)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Aug 31, 2023 by Darul Ifta
...