450 views
قرآن کریم میں بعض الفاظ ’’ص‘‘ کے ساتھ لکھے ہیں
مگر ان کے اوپر ’’س‘‘ بنا ہوا ہے ان کو کس طرح پڑھیں؟
(۳۹)سوال: قرآن پاک میں بعض الفاظ لکھے ہوئے ہیں ’’ص‘‘ کے ساتھ مگر ان پر ’’س‘‘ بھی بنا ہوا ہوتا ہے جیسے {یبصط، ہم المصیطرون، علیہم بمصیطر} ان کو کس طرح پڑھیں اور اس کا کیا مطلب ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: مولانا عبدالستار، میرٹھ
asked Aug 20, 2023 in قرآن کریم اور تفسیر by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:ان مذکورہ الفاظ میں ’’ص‘‘ کے اوپر ’’س‘‘ لکھنے کا مقصد یہ ہے کہ تلاوت کرنے والا اس کو ’’ص اور س‘‘ دونوں کے ساتھ پڑھ سکتا ہے؛ لیکن دونوں میں سے صرف ایک طریقہ اختیار کرے نہ کہ دونوں یعنی دو دفعہ نہ پڑھے۔(۲)
(۲) ویبسط بالبقرۃ وبصطۃ بالأعراف بالسین وصلاً ووقفاً وہم المصیطرون بالطور بالخف۔ (محمد ہارون، خلاصۃ البیان، مع ضیاء البرہان، ص: ۲۶۵)

فتاوی دارالعلوم وقف دیوبند ج2ص71

answered Aug 20, 2023 by Darul Ifta
...